وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna

 وقت ضائع کرنا 

رمیض بیٹا تمہارے ٹیسٹ شروع ہور ہے ہیں ، پڑھائی میں دل لگا لو۔ رمیض کی امی نے  رمیض کو کمپیوٹر پر گیم کھیلتے ہوۓ دیکھ کر کہا۔ "اچھا امی ابھی تھوڑی دیر میں پڑھتا ہوں"۔

رمیض نےکہا اور پھر گیم کھیلنےمیں لگ گیا ۔  رمیض کےٹیسٹ شروع ہوۓ اور پھر ایک ہفتے میں ختم بھی ہو گئے مگر جب ٹیسٹ کا نتیجہ آیا تو معلوم ہوا کہ  رمیض تین مضامین میں فیل ہے ۔ اب تو رمیض بڑا ہی اُداس اوررو نےدھونے لگا ۔ "رونے کا اب کیا فائدہ جب موقع تھا پڑھائی کا تو تم نے پڑھانہیں اب پچتانے کا فائدہ ؟"  رمیض کو احساس ہوا کہ واقعی اس نے بڑی غلطی کی ہے جب ٹیسٹ شروع ہونے والے تھے تو اسے ساری توجہ اپنی پڑھائی پر ہی رکھنا تھی تا کہ وہ اچھے نمبرز حاصل کرتا مگر اس نے پڑھائی کا سارا وقت کمپیوٹر پر گیم  کھیلنے میں گزار دیا۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley