Informative Post 1

 سوال: سورج یا تیز روشنی پر کچھ دیر نظررکھنے کے بعد ہمیں چاروں طرف اندھیرا کیوں نظر آتا ہے؟ 

 جواب : ہماری آنکھ کی پتلی میں قدرتی طور پر یہ صفت پائی جاتی ہے کہ وہ تیز روشنی میں سکڑ جاتی ہے تا کہ آنکھ میں زیادہ روشنی داخل نہ ہو اور اسے نقصان نہ پہنچے ۔ اندھیرے میں ہماری پتلی کچھ پھیل جاتی ہے تا کہ آنکھ میں زیادہ روشنی داخل ہو سکے اور ہم اندھیرے میں بھی چاروں طرف کی چیزیں دیکھ سکیں ۔ جب آپ سورج پر نظر ڈالتے ہیں ۔" ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے" یا کسی تیز روشنی کو کچھ دیر دیکھ کر نظر ہٹاتے ہیں تو آپ کی آنکھ کی پتلی خاصی سکڑ چکی ہوتی ہے اور آپ کو چاروں طرف اندھیرا جیسا نظر آتا ہے ۔ جب تیز روشنی کا اثر ختم ہو جا تا ہے اور پتلی اپنی اصلی حالت پر آجاتی ہے تو پھر آپ پہلے کی طرح دیکھنے لگتے ہیں۔





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna