قرض Qarz

 قرض

 نعمان بھائی کا چند روز پہلے انتقال ہو چکا تھا ۔ زہیب نےنعمان بھائی سے 5000 روپے بطورقرض لیے تھے۔ اس لیے وہ چاہتے تھے کہ کسی طرح یہ قرض کی رقم ان کی بیوہ کو دے دیں ۔ ایک دن انہوں نے نعمان  بھائی کی بیوہ کو قرض کی رقم لوٹا دی قرض کی رقم لوٹانے کے بعد زہیب اپنے گھر آ گئے اوراپنی بیوی سے کہنے لگے میں نےنعمان بھائی کی بیوہ کوقرض کی رقم لوٹا دی ہے، اب میں خودکو بڑاہلکا محسوس کر رہا ہوں ۔ چلو اچھا ہوا ، جس کی چیزتھی اس پر خرچ ہوگئی ، آ ج کے دورمیں اللہ کسی کا قرض اتروا دے تو بڑی نعمت ہے ۔ اب کم از کم ہمارے او پرکوئی بو جھ تو نہیں رہا زہیب کی بیوی نے کہا اورزہیب نے اپنا قرض اتر جانے پراللہ کا شکر ادا کیا۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna