بہت مہنگائی ہوگئی ہے(Buhat Mahengai Hogai Ha)


 بہت مہنگائی ہوگئی ہے

 آج عمر کی سالگرہ تھی۔ اس کے ابو نے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے- صرف ایک بکرا لینے جانا تھا کہ اسے ذبح کر کے مہمانوں کے کھانے کا انتظام کیا جا سکے۔

ابو میں آپ کے ساتھ بکرا لینے چلوں عمر اپنے ابو سے پوچھا۔ ہاں! بیٹا چلو دونوں باپ بیٹا بکرا خریدنے کے لئے جانوروں کی منڈی پہنچے پھر جلدی ہی انہیں ایک بہت اچھا بکرا مل گیا جو اس کے ابو نے پانچ ہزار میں خرید لیا۔

  ابو بکرا تو بہت شاندار ہے پانچ ہزار میں مہنگا تو نہیں نا عمر نے اپنے ابو سے پوچھا۔ ہاں بیٹا واقعی پانچ ہزار میں بہت اچھا بکرا مل گیا ہے۔ اس کے اہونے کہااور پھر وه بکرالے کر اپنے گھر لے آئے شام میں اس بکرے کوذبح کر کے اور اس کی بوٹیاں بنا کر دیگ میں چڑھائی گئیں اور سب مہمانوں نے مزے مزے سے رات کا کھانا کھایا - ہر کوئی عمرکو سالگرہ کی مبارکباددے رہا تھا۔

 دن گزرتے گئے اور پھر تین مہینے بعد ہی عید قرباں آ گئی ، عمر کوعید قریاں بڑی پسند تھی۔ اسے جانورذبح ہوتےدیکھنے کو جو ملتے اور پھر وہ خود بھی تو اپنے ابو کے ساتھ بکرا خریدنے جاتا تھا۔ اس دن بھی وہ اپنے ابوکے ساتھ بکرا خریدنے گیا مگر مناسب قیمت پر انہیں بکرا نہیں ملا۔

 ابو ہم نے سالگرہ والے دن تو صرف پانچ ہزار میں اتنا اچھا بکرا لیاتھا اب آخر کیا بات ہے کہ بکرے تو سب ویسے ہی ہیں مگر دام الله کی پناہ کوئی بھی اچھا بکرا بیس ہزار سے کم نہیں ہیں ، جبکہ ایسا ہی بکرا ہم نے پہلے پانچ ہزارمیں لیا تھا عمر نے حیرت سے بکروں کی اتنی زیادہ قیمتیں سن کر اپنے ابو سے کہا بیٹا یہ کوئی نئی بات نہیں عید قرباں کے آنے کے بعد جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے، عمر کےابونے ہنس کر جواب دیا





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai