بہت زیادہ غصہ کرنا (Buhat Ziada Gusa Karna)

  بہت زیادہ غصہ کرنا

 آدمی کے پاس اگر اپنی ذاتی سواری نہ ہو تو وہ بے چارہ بس  اور رکشے کےچکرمیں پریشان  ہوتا رہتا ہے۔ وہاب صاحب کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ تھا۔ ان کے پاس ایک بہت پرانی سی گاڑی تو تھی مگر اب کئی دنوں سے وہ خراب پڑی تھی اس میں چونکہ کام بھی بہت تھا

 لہذاوہاب صاحب نے گاڑی ایسے ہی رہنے دی ۔ وہ روز بس کے ذریعے آفس پہنچتے کبھی تو وقت پر پہنچ جاتے اور بھی دیر سے۔

 ایک دن وہاب صاحب کے افسر نے کسی دوسری کمپنی کے افسران کو اپنے آفس میں ایک انتہائی اہم مسئلہ پر گفتگو کرنے کے لئے بلایا اوروہاب صاحب کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ شہر کے باہر سے آنے والے افسران کو اپنی کمپنی کے کام کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کریں گےاور وقت سے پہلے پہنچ کر آفس میں چائے وغیرہ کا بھی انتظام کریں گے۔

 وہاب صاحب آفس جلدی پہنچنے کے لئے تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے کپڑے استری کے لئے نکالے تو اچانک لائٹ ہی چلی گئی اب تو وہ گھبرائے کہ پتہ نہیں لائٹ کب آئے گی اور انہیں آفس پہنچنے میں دیر ہو جائے ، خداخدا کر کے لائٹ آئی تو انہوں نے جلدی جلدی کپڑے استری کیے اور آفس جانے کے لئے روانہ ہو گئے۔

 وہ بہت دیر تک بس کے انتظار میں کھڑے ر ہے مگر کسی بس میں اتنی بھی جگہ نہیں تھی کہ وہ کھڑے ہی بوجاتے ، انہوں نے سو چارکشے ہی کر لیں مگر کوئی رکشے والا خالی نہیں ملا۔ بہت دیر کھڑے رہنے کے بعد بڑی مشکل سے انہیں ایک خالی رکشہ ملا اور وہ اس میں بیٹھ کر سیدھے آفس پہنچے۔

 آفس پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ جو افسران دوسرے شہر سے آئے تھے وہ کافی دیر ان کا انتظار کرنے کے بعد چلے گئے۔ جب وہاب صاحب کے افسر کو یہ بات پتہ چلی تو وہ ان پر بہت ناراض ہوئے اور غصے سے آگ بگولا ہو گئے




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai