اشاعتیں

Buhat Ziada Gusa Karna لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بہت زیادہ غصہ کرنا (Buhat Ziada Gusa Karna)

تصویر
  بہت زیادہ غصہ کرنا  آدمی کے پاس اگر اپنی ذاتی سواری نہ ہو تو وہ بے چارہ بس  اور رکشے کےچکرمیں پریشان  ہوتا رہتا ہے۔ وہاب صاحب کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ تھا۔ ان کے پاس ایک بہت پرانی سی گاڑی تو تھی مگر اب کئی دنوں سے وہ خراب پڑی تھی اس میں چونکہ کام بھی بہت تھا  لہذاوہاب صاحب نے گاڑی ایسے ہی رہنے دی ۔ وہ روز بس کے ذریعے آفس پہنچتے کبھی تو وقت پر پہنچ جاتے اور بھی دیر سے۔  ایک دن  وہاب  صاحب کے افسر نے کسی دوسری کمپنی کے افسران کو اپنے آفس میں ایک انتہائی اہم مسئلہ پر گفتگو کرنے کے لئے بلایا اور وہاب  صاحب کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ شہر کے باہر سے آنے والے افسران کو اپنی کمپنی کے کام کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کریں گےاور وقت سے پہلے پہنچ کر آفس میں چائے وغیرہ کا بھی انتظام کریں گے۔   وہاب  صاحب آفس جلدی پہنچنے کے لئے تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے کپڑے استری کے لئے نکالے تو اچانک لائٹ ہی چلی گئی اب تو وہ گھبرائے کہ پتہ نہیں لائٹ کب آئے گی اور انہیں آفس پہنچنے میں دیر ہو جائے ، خداخدا کر کے لائٹ آئی تو انہوں نے جلدی جلدی کپڑے استری کیے اور آفس جانے کے لئے روانہ ہو گئے۔  وہ بہت دیر