زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai

  زندگی عارضی ہے

 عزیز بڑاہی لا لچی شخص تھا۔ ہر وقت دولت کمانے کی دُھن اس کے سر پر سوار رہتی ، اور اس کے لیے وہ ہر جائز اور نا جائز طریقہ کواپنانے کو تیار تھا۔ عزیز غیرملکی کرنسی (ر قم ) کا کاروبار کرتا تھا۔ ایک بار بازار میں ڈالر کے ریٹ کم ہوۓ تو عزیز نے بہت سے ڈالرزخرید لیے ۔ عزیز کا خیال تھا کہ ڈالر کے ریٹ ایک دم سے بڑھیں گے لہذا وہ کئی سوڈ الرخرید کر ڈالر کے ریٹ چڑھنے کا انتظار کر نے لگا۔ اتفاق کی بات ہے کہ ڈالر کے ریٹ چڑھنے کے بجاۓ مزید کم ہو گئے اور اس طرح عزیز نے جو ڈالر مہنگے داموں خریدے تھے اس میں اسے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ بھائی عزیز تم نے لالچ کی ہی کیوں؟ اس کے ساتھی نے اس سے پوچھا۔" میرا خیال تھا کہ ڈالر کے ریٹ بڑھیں گے تو مجھے زیادہ منافع ہوگا اس لیے "۔ عزیز نے بولا۔ بھائی لالچ کبھی بھی نہیں کرنا چاہئے پیسہ تو جتنا آ ئے کم لگتا ہے آ خرقناعت بھی تو کوئی چیز ہے  اس کی زندگی کا کیا بھروسہ آخر زیادہ دولت کما کر کیا کروگے؟ ،اس کے سا تھی نے کہا اور پھر چلا گیا۔ عزیز سوچ رہا تھا کہ لالچ کرنے کی وجہ سے اسے بڑابھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna