جو مدد کرے ا سی کو دھوکہ دینا Jo Madad Kare Ussi ko Dhoka Dena

 جو مدد کرے ا سی کو دھوکہ دینا 

  سیٹھ عارف کو الله نے خوب دولت سے نوازا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ وہ بڑے رحم دل بھی تھے ۔ ایک دفعہ وہ اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ راستے میں انہیں ایک لڑکا بھیک مانگتا ہوا نظر آیا انہوں نے اس لڑکے کو روک کر پوچھا "تم تو ٹھیک ٹھاک ہو کام کیوں نہیں کرتے؟"۔

صاحب کام ملتا نہیں ہے"۔ لڑکے نے کہا۔"

 اگر میں تمہیں کام دوں تو ؟ سیٹھ عارف نے اس سے پو چھا ۔ " آپ کاشکر گزار ہوں گا"۔ لڑکے نے کہا اور پھرسیٹھ عارف اسے اپنے گھر لے آۓ اوراپنے لان میں اسے پودوں کو پانی دینے کے کام پر لگادیا۔ دن گزرتے رہے ایک دن سیٹھ عارف کو پتہ چلا کہ وہ نوجوان ان کے بنگلے سے چوری کر کے بھاگ گیا ہے ۔سیٹھ عارف کو اس بات کا بڑا دُکھ ہوا وہ تو اس لڑکے کو ایک اچھا انسان بنانا چاہتے تھے مگر وہ انہی کو دھوکہ دے گیا۔ وہ سوچنے لگے کہ د نیا میں ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن کو جس سے فا ئد ہ ہو وہ اس کے ساتھ بُرا سلوک کریں اور فائدہ پہنچانے والے ہی کو نقصان پہنچائیں۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna