کسی چیز کا کوئی نام ونشان نہ ہونا (Kisi Cheez Ka Koi Namo Nishan Na Hona)

  کسی چیز کا کوئی نام ونشان نہ ہونا 

سمجھ میں نہیں آرہا میرا چشمہ کہاں غائب ہوگیا، نام ونشان تک نظرنہیں آرہا ایسے غائب ہوگیا جیسے "گدھے کے سر سے سینگ"۔ اسد صاحب اپنے چشمے کی تلاش میں سارے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے بڑ بڑاۓ جارہے تھے ۔ 

آپ بھی عجیب ہیں چشمے کی ' تلاش میں سارا گھر الٹ دیا‘۔ اسد صاحب کی بیگم نے جوابھی ابھی باہر سے آئی تھیں اسد صاحب کو گھر کا حشر نشر کرتے ہوۓ دیکھ کر کہا۔" بھئی بیگم میرا چشمہ نہیں مل رہا"اسد صاحب نے غصے سے کہا ۔ 

چشمہ تو آپ کے سر پر لگا ہوا ہے بیگم نے ہنستے ہوئے کہا اور اسد صاحب نے فوراً ہی اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوۓ کہا "تم ٹھیک کہتی ہوبیگم چشمہ میرے سر پر ہے اور میں..." یہ کہہ کر وہ بھی ہنس دیئے ۔ 

بعض اوقات انسان کو سامنے رکھی ہوئی چیزیں نظرنہیں آتیں مگراس کیلئے ہمیں غصہ نہیں کر نا چا ہے بلکہ صبر کے ساتھ چیز کوڈھونڈ نا چا ہے ۔ جو کام صبر سے کیا جاۓ اس کے اثرات اچھے نکلتے ہیں۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai