خداد یتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے Khuda Deta Ha Tu Chappar Phar kar Deta Ha

 خداد یتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے 

 جب مہنگائی بہت زیادہ ہو تو گھر کا گزارا بڑی مشکل سے ہوتا ہے ۔ یہی حال کچھ فاروق کے ساتھ تھا۔ وہ دن میں کالج میں پڑھتا اور شام میں بچوں کے کھلونے فروخت کرتا۔ اس طرح وہ اپنے بوڑھے ماں، باپ کا پیٹ پال رہا تھا۔ فاروق ایک دن بازار میں کھلونے بیچ رہا تھا- تو اس نے دیکھا کہ ایک جگہ انعامی رقم کے ٹکٹ مل رہے ہیں فاروق نے بھی ایک سوروپے والا ٹکٹ خرید لیا۔ دن گزرتے گئے اور فاروق بچوں کے کھلونے فروخت کر کے اپنی تعلیم اور گھر کا خرچ پورا کرتارہا۔ ایک دن اخبار میں ان ٹکٹوں کے نمبر شائع ہوۓ جوانعامی رقم کے حوالے سےفاروق نے خریدا تھا۔ اس نے دھڑ کتے دل سے پہلے اپنے ٹکٹ کے نمبرکود یکھا اور پھر اخبار میں آنے والے نمبروں سے ملانے لگا۔ "وہ مارا....!"فاروق خوشی سے چلایا ۔ پہلا انعامی رقم کا نمبراس کے خریدے ہوۓ ٹکٹ سے مل گیا تھا۔ اب توفاروق کے وارے نیارے ہو گئے ۔ پورے محلے میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سب ہی محلے والے فاروق کوانعام نکلنے پر مبارک باد دے رہے تھے۔ واقعی سچ ہے کہ ’خداد یتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے‘۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai