ایک چیز کے کئی طلب گار(Ek Cheez ke Kai Talabgar)

 ایک چیز کے کئی طلب گار

  آج علی بہت خوش تھا۔ اس کے ابو رنگین ٹی وی جولا رہے تھے۔ پوری گلی میں اس وقت رنگین ٹی وی کسی کے گھر بھی نہیں تھا- علی اپنے سب دوستوں کورنگین ٹی وی کے بارے میں بتارہا تھا"یار علی رنگین ٹی وی میں تصویر تو بڑی خوبصورت لگتی ہوگی؟" علی کے ایک دوست نے پوچھا-اور کیا.... بہت خوبصورت تصویر لگتی ہے۔ ابو کہ رہے تھے کہ ٹی وی مہنگا بھی بہت ہے۔ ابھی علی اپنے دوستوں کو بتاہی رہا تھا کہ اس کے ابوایک ٹیکسی میں رنگین ٹی وی رکھ کر لے آئے ۔ محلے میں خوب شور مچ گیا۔ سب ایک دوسرے کو علی کے گھر رنگین ٹی وی آنے کی اطلاع دے رہے تھے۔ علی کے گھر رنگین ٹی وی کیا گیا کہ محلے کے سب ہی چھوٹے بڑے اس کے گھر کسی نہ کسی بہانے سے آنے لگے ۔ علی کے دوست تو ہر وقت اس کے گھر ہی میں رہتے اور خوب مزے سے پاؤں پھیلا کر رنگین ٹی وی دیکھتے اور بہت خوش ہوتے - علی کے ابو نے جب اپنے گھر میں اتنارش دیکھاتو وہ ا پنی بیگم سے کہنے لگے "لو بھئی گھر میں رنگین ٹی وی کیا آگیا ساتھ میں محلے والے بھی لے آ یا وه بھی اتنے سارے "!!۔ پورے محلے میں صرف ہمارے گھر ہی تو رنگین ٹی وی آیا "ہے۔ علی کی امی نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔" ہاں تم ٹھیک کہتی ہو"ایک انار سوبیمار" "علی کے ابو نے بھی ہنستے ہوئے کہااور کسی کام سے باہر چلے گئے ۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai