دوستی او تعلق بڑھانا Dosti Or Talooq Bharhana

   دوستی اور تعلق بڑھانا 

بارش بڑے زور سے ہورہی تھی ۔ ذین اپنے گھر جانے کے لیے ایک درخت کے نیچے کھڑا بس کا انتظار کر رہا تھا۔ اتنے میں ایک کار ذین کے پاس آکر رکی " ارے بھئی! آؤ میں تمہیں چھوڑ دوں"۔ کار والے نے ذین کو درخت کے نیچے کھڑے دیکھ کر کہا۔ "کون ہیں آپ ؟"  ذین نے حیرت سے پوچھا۔ "مجھے نہیں جانتے؟ میں تمہارے ابو کا دوست ہوں ، ایک بارتم سے ملاقات بھی ہوچکی ہے ، اب آ ؤ جلدی سے گاڑی میں بیٹھ جاؤ ورنہ یہ بارش اب تھمنے والی نہیں"۔ کار والے نے کہا اتنے میں ذین کے گھر جانے والی بس بھی آ گئی اورذین بس میں سوار ہو گیا ۔ "ابو وه شخص کہہ رہا تھا کہ میں تمہارے ابو کا دوست ہوں ، جب کہ میں نے اسے آج تک نہیں دیکھا"۔ ذین نے گھر پہنچتے ہی اپنے ابو سے کہا۔ بیٹا کبھی بھی کسی انجان آ دمی کے ساتھ نہیں جا نا چاہئے، بہت سے لوگوں میں یہ عادت ہوتی ہے کہ خواہ مخواہ دوستی اورتعلق جتاتے ہیں - ذین کے ابو نےذین کو سجھاتے ہوۓ کہا اور ذین نے بھی وعدہ کیا کہ وہ بھی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں جاۓ گا جسے وہ جانتا نہ ہو۔




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

وقت ضائع کرنا Waqt Zaya Karna