دیکھنے میں دل موم ہے مگر سنگ دل ہے (Dekhne Mai Dil Moom Ha Magar Sang Dil Ha)

  دیکھنے میں دل موم ہے مگر سنگ دل ہے

 کاشان نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی تھی ۔ کمپنی کا مالک دیکھنے میں بڑا نرم دل لگتا تھا مگر تھا بڑا سخت گیر۔ بات بات پر ملازمین کو بری طرح سے ڈانٹتا اور کام میں غلطی ہونے پران کی تنخواہ میں سے پیسے کاٹ لیتا تھا

 کمپنی کے ملازم اکثرآپس میں بات کرتے کہ مالک دیکھنے میں کتنا بھولا لگتا ہے مگر حقیقت میں "ظاہرکا نرم باطن کا سخت" ہے۔ ملازمین چونکہ مجبور تھے اس لئے وہ کمپنی میں کام کرتے تھے اور اپنا وقت گزار رہے تھے وگرنہ کمپنی کے مالک کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔ سخت گیر اور ہروقت غصے میں رہنے والوں کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ ایسے لوگوں سے سب کی دور جانے کی کوشش کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جن کی کوئی مجبوری ہو۔ میٹھی زبان اور پیار سے جوکام بہتر انداز سے کرائے جاسکتے ہیں وہ غصے اورنفرت سے کبھی نہیں کرائے جاسکتے۔ 




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai