بے ہنرلوگوں کے درمیان کم ہنر رکھنے والے کو اہمیت دینا (Be Hunar Logun Ke Darmiyan Kam Hunar Rakhne Wale Ko Ehmiyat Dena)

  بے ہنرلوگوں کے درمیان کم ہنر رکھنے والے کو اہمیت دینا

 گاؤں" شکار پور" میں کوئی بھی ڈاکٹر نہ تھا۔ لوگ جب بیمار پڑتے تو گاؤں سے اسپتال میں جا کر علاج کراتے۔ ایک دن گاؤں کے لوگوں نے سوچا کہ جس اسپتال میں وہ علاج کراتے ہیں وہاں سے کسی ڈاکڑ کو اپنے گاؤں لانے پر راضی کرتے ہیں ۔ یہ سوچ کر گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسپتال میں ایک ڈاکٹر سے درخواست کی کہ وہ ان کے گاؤں میں آجائے تا کہ لوگوں کو وقت پر علاج میسر آجائے لیکن اس ڈاکٹر نے صاف انکار کر دیا۔ اسپتال میں ایک کمپاؤنڈر جو بہت سی چالاک تھا اس نے گاؤں کے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے گاؤں چل کر ایک کلینک کھول سکتا ہے اس طرح گاؤں کے لوگوں کو وقت پرعلاج میسر آجائے گا اور وہ اتنی دور آنے سے بچ جائیں گے ۔ کمپاؤنڈر بہت لالچی تھا اس نے سوچا تھا کہ چونکہ کوئی ڈاکٹر اس گاؤں میں نہیں ہے لہذا وہ خود کلینک کھول کر وہاں بیٹھ جاتا ہے اس طرح اس کا کام خوب چلے گا۔ گاؤں کے لوگوں کو اس صورت حال میں کہ جب کوئی ڈاکٹربھی ان کے گاؤں آنے پر تیار نہیں تھا یہ  کمپاؤنڈر کسی فرشتے سے کم نہیں لگا اس طرح وہ ان کے گاؤں آ گیا اور کلینک کھول کر لوگوں کا علاج کرنا شروع کر دیا۔ 

 کمپاؤنڈر چونکہ ڈاکٹر تو نہیں تھا اس لئے صرف عام بیماریوں جیسے نزلہ، کھانی اور بخار کی دوا دینا ہی جانتا تھا۔ کبھی لوگوں کو آ رام آجاتا تھا اور کبھی تکلیف اور بڑھ جاتی تھی تو وه اسپتال کی طرف بھاگتا

 گاؤں کے لوگوں نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اس کمپاؤنڈر کو واپس ہی بھیج دیتے ہیں کہیں الٹی سیدی دواؤں سے کوئی مر ہی نہ جائے ۔ گاؤں کے ایک بزرگ نے اس موقع پرکہا کہ ہاں! بھائیوں ہمارے گاؤں میں چو نکہ کوئی ڈاکٹرموجود نہیں ہے اس لئے اس کمپاؤنڈر کی ڈاکٹری چل رہی ہے۔ کوئی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کمپاونڈر ہی کو ڈاکٹر سمجھا جارہا ہے ۔ یعنی اناڑی کو قابل سمجھا جارہا ہے بس یوں سمجھ لو کہ اندھوں میں کا ناراجا مثال ہے۔ اب ہم اسپتال ہی میں علاج کرائیں گے اوراس کمپاؤنڈر کو یہاں سے چلتا کر تے ہیں ۔ سب نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا اور  کمپاؤنڈرکو گاؤں سے چلتا کردیا۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا (Rassi Jal Gai Per Bal nhi Gya)

غلطی کوئی کرے اور اس کی سزا کسی اور کو ملے Ghalti Koi Kare Aur Uski Saza Kisi Aur Ko Miley

زندگی عارضی ہے zindagi arzi hai