اشاعتیں

ایک چیز کے کئی طلب گار(Ek Cheez ke Kai Talabgar)

تصویر
 ایک چیز کے کئی طلب گار     آج علی بہت خوش تھا۔ اس کے ابو رنگین ٹی وی جولا رہے تھے۔ پوری گلی میں اس وقت رنگین ٹی وی کسی کے گھر بھی نہیں تھا- علی اپنے سب دوستوں کورنگین ٹی وی کے بارے میں بتارہا تھا"یار علی رنگین ٹی وی میں تصویر تو بڑی خوبصورت لگتی ہوگی؟" علی کے ایک دوست نے پوچھا-اور کیا.... بہت خوبصورت تصویر لگتی ہے۔ ابو کہ رہے تھے کہ ٹی وی مہنگا بھی بہت ہے۔ ابھی علی اپنے دوستوں کو بتاہی رہا تھا کہ اس کے ابوایک ٹیکسی میں رنگین ٹی وی رکھ کر لے آئے ۔ محلے میں خوب شور مچ گیا۔ سب ایک دوسرے کو علی کے گھر رنگین ٹی وی آنے کی اطلاع دے رہے تھے۔ علی کے گھر رنگین ٹی وی کیا گیا کہ محلے کے سب ہی چھوٹے بڑے اس کے گھر کسی نہ کسی بہانے سے آنے لگے ۔ علی کے دوست تو ہر وقت اس کے گھر ہی میں رہتے اور خوب مزے سے پاؤں پھیلا کر رنگین ٹی وی دیکھتے اور بہت خوش ہوتے - علی کے ابو نے جب اپنے گھر میں اتنارش دیکھاتو وہ ا پنی بیگم سے کہنے لگے "لو بھئی گھر میں رنگین ٹی وی کیا آگیا ساتھ میں محلے والے بھی لے آ یا وه بھی اتنے سارے "!!۔ پورے محلے میں صرف ہمارے گھر ہی تو رنگین ٹی وی آیا "ہے۔ علی کی ا

اپنی تعریف خو د کرنا(Apni Tareef Khud Karna)

تصویر
   اپنی تعریف خو د کرنا سنو دوستو ! میں تم سب سے اچھی کرکٹ  کھلتا   ہوں لہذا ٹیم کا کپتان بھی مجھے ہی بنایا جائے۔عابد اپنےدوستوں کو مستقل اس بات کےلیے قائل کر رہا تھا کہ وہ سب سے اچھی کرکٹ کِھلتا   ہے  لہذا کپتان بھی اسے ہی بنایا جائے لیکن اس کے دوست عابد کی بات ماننے پر تیار نہیں تھے مگرعابد ایک ہی رٹ لگائے ہوئے تھا کہ میں اچھی کرکٹ کِھلتا ہوں - بھئی جب عابداتنی ضد کر رہا ہے اور باربار بول رہا تو اسے کپتان بن کر دیکھ لیتے ہیں ۔ عابد کے ایک دوست نے بقیہ دوستوں کوراۓ دیتے ہوئے کہا۔ "ٹھیک ہے۔ ٹھیک ہے عابد کو کپتان بنا دیتے ہیں "۔ سب دوستوں نے ایک ساتھ شور کرتے ہوئے کہا اور چلے گیا۔ اگلے دن ہی دوسرے گلی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ عابد کی ٹیم کا میچ طے ہو گیا۔ عابد ٹاس کرنے گیا تو وہ ہار گیا لہذا دوسری ٹیم نے پہلے بیٹینگ کی ۔ عابد کے سوا اس کے تمام دوستوں نے اچھی بالنگ کی جبکہ عابد نے چھ اورز میں باون رنزدے اور وکٹ بھی کوئی نہیں لے سکا۔ عابد کی ٹیم جب بیٹینگ کرنے آئ تو عابد نےاوپنرکےطورپر کھلتے ہوئے صرف دو رنز بنائے اوربولڈ ہوگیا۔ اس طرح عابد کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سا