وقت گزرنے کے بعد پچھتانا (Waqt Guzarne Ke Bad Pachtana)

وقت گزرنے کے بعد پچھتانا ارمان بیٹا بہت کھیل چکے اب آ کر کچھ پڑھ لو ۔ تمہارے پیپر شروع ہونے والے ہیں- “ارمان کی امی نے اسے آواز دیتے ہوئے کہا۔ ارمان نویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ کھیل کا بہت شوقین تھا۔ اس کے والدین اسے سمجھتے بھی کہ ہر وقت کھیل ٹھیک نہیں ا سے پڑھائی بھی کرنی چاہئیے لیکن ارمان ہاں ، ہوں کر کے وقت گزارتا رہا۔ مارچ کا مہینہ شروع ہو چکا تھا اور ساتھ ہی اب ارمان کے پیپر بھی شروع ہو چکے تھے۔ارمان نے چونکہ کھیل کود میں اپنا وقت ضائع کیا تھالہذا وہ امتحانات کی صحیح طور پر تیاری نہیں کر پایا۔ جب اس کے امتحان شروع ہوئے تو کوئی بھی پرچہ ارمان اچھی طرح حل نہیں کرسکا بلکہ بہت سے پرچوں میں تو اس نے سوالات کے مکمل جوابات بھی نہیں لکھے۔ جب ارمان امتحان دے کر آیا تو اس کے امی ابو اس سے پوچھتے " بتاؤ ارمان تمہارا آج کا پر چہ کیسا ہوا ؟“ بس ٹھیک ہوا ہے۔" یہ کہتے ہوئے وہ اپنے کمرے میں چلا جاتا۔" لگتا ہےارمان کے پرچہ اچھےنہیں ہورہے ہیں ۔" اس کے ابو نےارمان کی امی سے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا۔ "ہاں میر...