اشاعتیں

sabka khayal rakhain لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سب کا خیال رکھیں sabka khayal rakhain

تصویر
سب کا خیال رکھیں  عمیر اور بابر کی دوستی پورے اسکول میں مشہور تھی۔ دونوں پانچویں جماعت میں پڑھتے تھے اور ہر سال اچھے نمبروں سے پاس ہوتے ۔ عمیر اور بابرکی اچھی تربیت میں ان کے والد ین کا بڑا حصہ تھا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تربیت اچھی کی تھی ۔ یہی وجہ تھی کہ عمیراور بابر سے سب ہی پیار کرتے اور ان سے دوستی کرنا چاہتے تھے ۔ عمیراوربابر کی کلاس میں کئی بچے تھے ۔ان بچوں میں ایک بچہ جس کا نام وزیر تھا وہ بھی عمیراور با بر سے دوستی کر نا چاہتا تھا مگرکوئی بھی بچہ وزیر سے دوستی کرنا پسند نہیں کر تا تھا کیونکہ وزیرہربات میں اپنا ہی فائدہ ڈھونڈ تا تھا ۔  ایک دن عمیراور بابر نے وزیر کوسمجھایا کہ وہ بھی سب سے محبت کر نا سیکھے صرف اپنے فائدے کو نہ دیکھے بلکہ سب کا خیال کرے تا کہ دوسرے بھی اس سے دوستی پر خوشی محسوس کریں ۔ عمیراور بابر کی بات وزیرکواب سمجھ میں آ گئی تھی اور اس نے خود کو بدل لیا۔ اب وہ سب کا خیال رکھتا اور جو اپنے لیے پسند کر تا وہ ہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرتا ۔اب کلاس کے تمام ہی بچے وزیر کے بھی دوست تھے ۔