اشاعتیں

Vote لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ووٹ Vote

تصویر
  ووٹ  انتخابات کی تاریخ کا کیا اعلان ہوا لگتا تھا کہ ہر طرف ہمدردوں کی لائن سی  لگ گئی ہو ۔ جوامید وار ا لیکشن میں کھڑے ہوۓ وہ تو اپنی ہمدردی دکھا رہے تھے ۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے دوست احباب بھی ہمدردی دیکھنے میں کسی سے کم نہیں تھے ۔ کوئی کہتا کہ میں علاقے کے" سارے مسائل حل کردوں گا" کوئی اعلان کرتا کہ" بجلی بار بارنہیں جاۓ گی"،کوئی کہتا کہ "تعلیم مفت ہو جاۓ گی-" غرض جتنے منہ اتنی باتیں ۔" کریم صاحب اس بار کسے ووٹ دینے کا ارادہ ہے؟" رحیم صاحب نے گلی کےکونے پرکھڑے کریم صاحب سے ان کی راۓ پوچھی ۔ "ارے بھائی!! میں جسے بھی ووٹ دوں وہ تھالی کا بیگن نکلتا ہے ، ووٹ لیتے وقت کسی پارٹی میں ہوتا ہے اور ووٹ لینے کے بعد دوسری پارٹی میں امید واربھی اچھے خاصے غیرمستقل مزاج ہوتے ہیں ،لا لچ کے باعث کبھی کسی طرف اور کبھی کسی طرف چلے جاتے ہیں" کریم صاحب نے اچھی خاصی تقریر کر ڈالی اور رحیم صاحب کریم صاحب کا گرم موڈ دیکھ کر چپکے سے وہاں سے مسکراتے ہوۓ چل دیے۔